حیدرآباد۔18دسمبر(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے وزیر گنٹا سرینواس نے آج
تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ آندھرا پردیش ریاست کی تنظیم جدید بل
میں موجود قانون کے مطابق ایمسیٹ امتحان
کو مشترکہ طور پر منعقد کریں ۔
انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے انفرادی طور اس امتحان کے انعقاد پر
اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں گورنر اور مرکزی حکو مت سے
نمائندگی کی گئی۔